عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ نے مجھے دیکھا ، جبکہ میں کھڑا پیشاب کر رہا تھا ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ عمر ! کھڑے ہو کر پیشاب نہ کرو ۔‘‘ پس اس کے بعد میں نے کبھی کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا ۔ ضعیف ۔
الشیخ الامام محی السنہ ؒ نے فرمایا : یہ حدیث ثابت ہے ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۱۲ ، معلقاً) و ابن ماجہ (۳۰۸) * فیہ عبد الکریم بن ابی المخارق : ضعیف ضعفہ الجمھور و قال عمر : ما بلت قائمًا منذ اسلمت (رواہ ابن ابی شیبۃ ۱ / ۱۲۴ ح ۱۳۲۴ ، و سندہ صحیح) ۔