انس ؓ ، ابوطلحہ ؓ سے روایت کرتے ہیں ، کہ انہوں نے عرض کیا : اللہ کے نبی ! میں نے اپنے زیر پرورش یتیم بچوں کے لیے شراب خریدی ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ شراب بہا دو اور (اس کے) برتن توڑ دو ۔‘‘ ترمذی ۔ اور انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ، اور ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے یتیم بچوں کے ورثہ میں آنے والی شراب کے متعلق دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اسے بہا دو ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا : کیا میں اسے سرکہ نہ بنا لوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ نہیں ۔‘‘ صحیح ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔
صحیح ، رواہ الترمذی (۱۲۹۳) و ابوداؤد (۳۶۷۵) [و اصلہ عند مسلم (۱۹۸۳) بالاختصار] * لم یصب من ضعفہ ، لیث بن ابی سلیم : لم ینفرد بہ ، بل رابعہ السدی و للحدیث شواھد ۔