ابن عباس ؓ ، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جنگل میں رہنے والا سخت دل ہوتا ہے ۔ شکار کا پیچھا کرنے والا غافل ہوتا ہے اور بادشاہ کے پاس جانے والا فتنے کا شکار ہو جاتا ہے ۔‘‘
اور ابوداؤد کی روایت میں ہے :’’ جو شخص بادشاہ کے ساتھ لگا رہتا ہے تو وہ فتنے کا شکار ہو جاتا ہے ، جس قدر کوئی شخص بادشاہ کے قریب ہوتا ہے وہ اسی قدر اللہ سے دُور ہو جاتا ہے ۔‘‘ حسن ، رواہ الترمذی و احمد و النسائی و ابوداؤد ۔
حسن ، رواہ احمد (۱ / ۳۵۷ ح ۳۳۶۲) و الترمذی (۲۲۵۶ وقال : حسن غریب) و النسائی (۷ / ۱۹۵ ۔ ۱۹۶ ح ۴۳۱۴) و ابوداؤد (۲۸۵۹) * فیہ ابو موسی شیخ یمانی : جھلہ ابن القطان وغیرہ و وثقہ ابن حبان و الترمذی فھو حسن الحدیث وقال : ابن حجر فی التقریب :’’ مجھول من السادسۃ و وھم من قال انہ اسرائیل بن موسی ۔‘‘ 0 حدیث : من لزم السلطان افتتن الخ رواہ ابوداو۷د عن ابی ھریرۃ (۲۸۶۰) و فیہ شیخ من الانصار : لم اعرفہ (فالسند ضعیف) ۔