عمرو بن مُرہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے معاویہ ؓ سے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ اللہ جس شخص کو مسلمانوں کے کسی معاملے کا سرپرست بنا دے اور وہ ان کی ضرورت ، ان کی شکایت اور ان کی حاجتوں کی پورا کرنے میں رکاوٹ بن جائے تو اللہ اس کی ضرورت و شکایت اور اس کی حاجت پوری کرنے میں رکاوٹ بن جاتا ہے ۔‘‘ معاویہ ؓ نے لوگوں کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کے لیے ایک آدمی کو مقرر کیا ۔
ترمذی اور احمد کی ایک دوسری روایت میں ہے :’’ اللہ اس کی ضرورت ، حاجت اور محتاجی کے وقت آسمان کے دروازے بند کر دیتا ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد و الترمذی و احمد ۔