ابوشماخ ازدی اپنے چچا زاد سے ، جو کہ نبی ﷺ کے صحابی ہیں ، روایت کرتے ہیں کہ وہ معاویہ ؓ کے پاس آئے اور ان کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جسے لوگوں کے کسی معاملے کی ذمہ داری سونپی جائے ، پھر وہ مسلمانوں یا مظلوموں یا حاجت مندوں کی ضرورتوں سے دروازے بند کر لے تو اللہ اس کی حاجت اور ضرورت کے وقت ، جبکہ وہ انتہائی ضرورت مند ہو ، اپنی رحمت کے دروازے بند کر لیتا ہے ۔‘‘ حسن ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
حسن ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۷۳۸۴ ، نسخۃ محققۃ : ۶۹۹۹) [و احمد (۳ / ۴۴۱ ، ۴۸۰)] * ابو الشماخ : لم اجد من و ثقہ و باقی السند حسن و انظر مجمع الزوائد (۵ / ۲۳) و حسنہ المنذری فی الترغیب و الترھیب (۳ / ۱۷۸) ولہ شواھد عند ابی داود (۲۹۴۸) وغیرہ ۔