انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص قضا کا خواہشمند ہو اور وہ مطالبہ کرے تو اسے اس کی ذات کے سپرد کر دیا جاتا ہے ، اور جسے اس پر مجبور کر دیا جائے تو اللہ اس پر ایک فرشتہ نازل فرما دیتا ہے جو اس کو درست رکھتا ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۱۳۲۴ وقال : حسن غریب) و ابوداؤد (۳۵۷۸) و ابن ماجہ (۲۳۰۹) * عبد الاعلی الثعلبی : ضعیف ، وقال الھیشمی :’’ و الاکثر علی تضعیفہ ‘‘ (مجمع الزوائد ۱ / ۱۴۷) ۔