بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ قاضی تین قسم کے ہیں ، ان میں سے ایک جنتی اور دو جہنمی ہیں ، وہ قاضی جنتی ہے جس نے حق پہچان کر اس کے مطابق فیصلہ کیا ، اور وہ قاضی جس نے حق پہچان کر فیصلہ میں ظلم کیا تو وہ جہنمی ہے ، اور وہ آدمی جس نے جہالت کی بنا پر لوگوں کے درمیان فیصلہ کیا تو وہ بھی جہنمی ہے ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ ۔
سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۳۵۷۳) و ابن ماجہ (۲۳۱۵) [و الترمذی (۱۳۲۲ من طریق آخر و سندہ ضعیف) * خلف بن خلیفۃ صدوق اختلط فی آخرہ فالسند ضعیف و للحدیث شواھد ضعیفۃ ۔