معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جب انہیں یمن بھیجا تو فرمایا :’’ جب کوئی مقدمہ تمہارے سامنے پیش آئے گا تو تم کیسے فیصلہ کرو گے ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا : میں اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ کروں گا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر تم اللہ کی کتاب میں نہ پاؤ ؟‘‘ عرض کیا : پھر رسول اللہ ﷺ کی سنت کے مطابق ، فرمایا :’’ اگر تم رسول اللہ (ﷺ) کی سنت میں نہ پاؤ ؟‘‘ عرض کیا : میں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا ، اور کوئی کسر نہیں اٹھا رکھوں گا ، وہ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے (ازراہِ مسرت) میرے سینے پر ہاتھ مار کر فرمایا :’’ ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے رسول اللہ (ﷺ) کے قاصد کو اس چیز کی توفیق عطا فرمائی جسے اللہ کے رسول (ﷺ) پسند فرماتے ہیں ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۱۳۳۷ وقال : ولیس اسنادہ عندی بمتصل) و ابوداؤد (۳۵۹۳) و الدارمی (۱ / ۶۰ ح ۱۷۰) * فیہ ناس من اصحاب معاذ : مجاھیل کلھم ولو کان فیھم ثقۃ لسماہ الحارث : المجھول ، ولہ شاھد موضوع و الحدیث ضعفہ البخاری ، و الدارقطنی و الترمذی وغیرھم و اخطا من صححہ ۔