عائشہ ؓ ، رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتی ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ روز قیامت عادل قاضی بھی یہ آرزو کرے گا کہ کاش اس نے دو آدمیوں کے درمیان کبھی ایک کھجور کا بھی فیصلہ نہ کیا ہوتا ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ احمد ۔
سندہ ضعیف ، رواہ احمد (۶ / ۷۵ ح ۲۴۹۶۸) [و صححہ ابن حبان (۱۵۶۳) و حسنہ البیھقی (مجمع الزوائد ۴ / ۱۹۲) واشار المنذری الی انہ حسن (الترغیب و الترھیب ۳ / ۱۵۷)] * فیہ صالح بن سرج و ابن العلاء و ثقھما ابن حبان وحدہ من آئمۃ الجرح و التعدیل فھما مستوران ، انظر بلوغ المرام بتحقیقی (۱۱۹۶) ۔