مستورد بن شداد ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جو شخص ہمارا عامل (حکمران ، گورنر) ہو (اور اگر اس کی بیوی نہ ہو تو وہ بیت المال میں سے حق مہر ادا کر کے) شادی کر لے ۔ اگر اس کا خادم نہ ہو تو وہ خادم خرید لے اور اگر اس کی رہائش نہ ہو تو وہ رہائش خرید لے ۔‘‘ صحیح ، رواہ ابوداؤد ۔
ایک دوسری روایت میں ہے :’’ جس نے اس کے علاوہ کچھ حاصل کیا تو وہ خیانت کرنے والا ہے ۔‘‘