ابوموسی ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا : ایک آدمی مالِ غنیمت کی خاطر قتال کرتا ہے ، دوسرا آدمی شہرت کی خاطر لڑتا ہے ، کوئی آدمی اپنا مقام و مرتبہ دکھانے کی خاطر لڑتا ہے تو ان میں سے اللہ کی راہ میں کون (مقبول) ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص اللہ کے کلمے کی سر بلندی کے لیے لڑتا ہے وہی اللہ کی راہ میں ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔