انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ غزوہ تبوک سے واپس تشریف لائے ، جب مدینہ کے قریب پہنچے تو فرمایا :’’ مدینہ میں سے کچھ ایسے لوگ بھی ہیں ، کہ تم جہاں بھی گئے اور جس وادی سے گزرے تو وہ تمہارے ساتھ ہی تھے ۔‘‘
ایک دوسری روایت میں ہے :’’ وہ اجر میں تمہارے ساتھ شریک ہیں ۔‘‘ صحابہ ؓ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہ تو مدینہ ہی میں تھے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ (ہاں) وہ مدینہ ہی میں تھے ، کیونکہ عذر نے انہیں روک رکھا تھا ۔‘‘ رواہ البخاری ۔