ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عبداللہ بن حذافہ سہمی ؓ کے ذریعے کسریٰ کے نام خط بھیجا اور انہیں حکم فرمایا کہ وہ اسے سربراہ بحرین کے حوالے کرے ، چنانچہ سربراہ بحرین نے یہ خط کسریٰ کے حوالے کیا ، جب اس نے پڑھا تو اس نے اسے چاک کر دیا ، ابن مسیّب بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے ان کے لیے بددعا کی کہ وہ پارہ پارہ کر دیے جائیں ۔ رواہ البخاری ۔