انس ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ ﷺ وضو فرماتے تو چلو میں پانی لے کر ٹھوڑی کے نیچے داخل کرتے اور اس سے اپنی داڑھی کا خلال کرتے ، اور فرماتے :’’ میرے رب نے مجھے اسی طرح حکم فرمایا ہے ۔‘‘ ضعیف ۔
سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۱۴۵) * الولید بن زوران لین الحدیث و عند الحاکم طریق آخر (۱ / ۱۴۹ ح ۵۲۹) و فیہ الزھری مدلس و عنعن و للحدیث طریق آخر عند الحاکم (۵۳۰) و قال ابو حاتم الرازی : الخطا من مروان (بن محمد الطاطری) ،، (انظر علل الحدیث : ۱۶) ۔