قبیصہ بن ھلب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا : میں نے نبی ﷺ سے عیسائیوں کے کھانے کے متعلق دریافت کیا ، اور ایک روایت میں ہے : ایک آدمی نے آپ ﷺ سے دریافت کیا کہ بعض کھانوں سے میں اجتناب کرتا ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تم اپنے دل میں کوئی خلجان محسوس نہ کرو کہ اس میں تم نے عیسائیوں کی مشابہت اختیار کی ہے ۔‘‘ (کیونکہ وہ بھی اپنے علاوہ کسی کا کھانا نہیں کھاتے ۔) اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔