عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص نے کسی چڑیا یا اس سے اوپر (چھوٹے یا بڑے) پرندے کو ناحق قتل کیا تو اللہ اس کے قتل کے متعلق اس سے پوچھے گا ، عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! اس کا حق کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اسے ذبح کرے اور پھر اسے کھا لے ، اور وہ اس کا سر کاٹ کر اسے مت پھینکے ۔‘‘ حسن ، رواہ احمد و النسائی و الدارمی ۔