عبداللہ بن مغفل ؓ ، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر کتے اللہ تعالیٰ کی مخلوق نہ ہوتے تو میں ان سب کو قتل کرنے کا حکم فرماتا ، تم ان میں سے انتہائی سیاہ کو قتل کرو ۔‘‘ ابوداؤد ، دارمی ۔
اور امام ترمذی اور امام نسائی نے یہ اضافہ نقل کیا ہے :’’ جو گھر والے شکاری کتے ، کھیتی باڑی کی یا بکریوں کی حفاظت والے کتے کے سوا کوئی کتا پالتے ہیں ، ان کے عمل میں سے روزانہ ایک قراط کم کر دیا جاتا ہے ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد و الدارمی و الترمذی و النسائی ۔