ربیع بنت معوذ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ، انہوں نے کہا : آپ نے اپنے سر کی اگلی جانب اور پچھلی جانب (پورے سر) کا ، دونوں کنپٹیوں اور دونوں کانوں کا ایک مرتبہ مسح کیا ، اور ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے وضو کیا تو اپنی دو انگلیاں اپنے دونوں کانوں کے سوراخوں میں ڈالیں ۔ ابوداؤد ، ترمذی نے پہلی روایت بیان کی جبکہ احمد اور ابن ماجہ نے دوسری ۔ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۱۲۹ ، [۱۳۱ حسن]) و الترمذی (۳۴) و احمد (۶ / ۳۵۹ ح ۲۷۵۵۹) و ابن ماجہ (۴۴۱) * عبداللہ بن محمد بن عقیل : ضعیف ضعفہ الجمھور کما حققتہ فی تحقیق سنن ابی داود (۱۲۸) و قولہ :’’ و صدغیہ ‘‘ لم اجد لہ شاھدا و الباقی حسن بالشواھد ، روایۃ الترمذی و ابن ماجۃ : حسنۃ بالشواھد ۔