سلمان ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے تورات میں پڑھا کہ کھانے کی برکت اس کے بعد ہاتھ منہ دھونے میں ہے ، میں نے نبی ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کھانے کی برکت اس سے پہلے اور اس کے بعد ہاتھ منہ دھونے میں ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۱۸۴۶) و ابوداؤد (۳۷۶۱) * فیہ قیس بن الربیع ضعفۃ الجمھور من جھۃ حفظہ وقال احمد :’’ ھو منکر ، ما حدث بہ الاقیس بن الربیع ‘‘ ۔