ابوسعید ؓ ، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ مومن اور ایمان کی مثال اس گھوڑے کے مثل ہے جو اپنے کھونٹے کے ساتھ بندھا ہوا ہے دوڑتا پھرتا ہے لیکن اپنے کھونٹے کی طرف ہی لوٹ آتا ہے ، اور مومن بھول جاتا ہے (غلطی کر بیٹھتا ہے) اور پھر ایمان کی طرف پلٹ آتا ہے ، تم اپنا کھانا متقی لوگوں کو کھلاؤ اور مومنوں کے ساتھ بھلائی کرو ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۱۰۹۶۴ ، نسخۃ محققۃ : ۱۰۴۶۰ ۔ ۱۰۴۶۱) و ابو نعیم فی حلیۃ الاولیاء (۸ / ۱۷۹) [و احمد (۳ / ۳۸ ، ۵۵)] * فیہ ابو سلیمان اللیثنی : لم اجد من وثقہ غیر ابن حبان من المتقدمین و انظر مجمع الزوائد (۱۰ / ۲۰۱) و صحیح ابن حبان (الاحسان : ۶۱۵) ۔