وحشی بن حرب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! ہم کھانا کھاتے ہیں لیکن سیر نہیں ہوتے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ شاید کے تم الگ الگ کھاتے ہو ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا : جی ہاں ! آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تم اپنا کھانا اجتماعی شکل میں کھایا کرو ، اللہ کا نام لیا کرو (اس طرح) اس میں تمہارے لیے برکت ڈال دی جائے گی ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔