جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا ، جب رسول اللہ ﷺ لوگوں کے ساتھ کھانا کھاتے تو آپ ﷺ سب سے آخر پر کھانے سے فارغ ہوتے تھے ۔ بیہقی نے شعب الایمان میں مرسل روایت کیا ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۶۰۳۷ ، نسخۃ محققۃ : ۵۶۳۶ ، ۹۱۸۷) * فیہ عبد الرحمن بیاع الھروی البغدادی روی عنہ ابن معین ولم اجد من وثقہ و الخبر مرسل ۔