سہل بن سعد ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ کی خدمت میں ایک پیالہ پیش کیا گیا تو آپ نے اس سے نوش فرمایا ، آپ کے دائیں طرف ایک چھوٹا سا لڑکا تھا جبکہ عمر رسیدہ لوگ آپ کے بائیں طرف تھے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ لڑکے ! کیا تم اجازت دیتے ہو کہ میں یہ پیالہ عمر رسیدہ اشخاص کو دے دوں ؟‘‘ اس نے کہا : اللہ کے رسول ! میں آپ کی بچی ہوئی چیز اپنے علاوہ کسی کو دینا پسند نہیں کرتا ، آپ ﷺ نے وہ اسے ہی عطا فرمایا ۔ متفق علیہ ۔
ہم ابوقتادہ ؓ سے مروی حدیث ان شاء اللہ تعالیٰ باب المعجزات میں ذکر کریں گے ۔