ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ یوں دعا کرے :’’ اے اللہ ! اس میں برکت عطا فرما ، اور ہمیں اس سے بہتر کھلا ۔‘‘ اور جب دودھ پیئے تو یوں دعا کرے :’’ اے اللہ اس میں برکت عطا فرما اور ہمیں اس سے زیادہ عطا فرما ۔‘‘ کیونکہ دودھ کے سوا کوئی ایسی چیز نہیں جو کھانے سے کفایت کرے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۳۴۵۵) و ابوداؤد (۳۷۳۰) * فیہ علی بن زید بن جدعان : ضعیف و عمر بن حرملۃ مجھول ولہ شاھد ضعیف فی الصحیحۃ للشیخ محمد ناصر الدین الالبانی رحمہ اللہ (۲۳۲۰) و اخطا من صححہ ۔