ابورافع ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ ﷺ نماز کے لیے وضو کرتے تو آپ اپنی انگوٹھی کو انگلی میں ہلاتے تھے ۔ ضعیف ۔
دونوں روایتوں کو دارقطنی نے روایت کیا ہے ، اور ابن ماجہ نے آخری کو روایت کیا ہے ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الدارقطنی (۱ / ۸۳ وقال : معمر (بن محمد بن عبیداللہ) و ابوہ ضعیفان ولا یصح ھذا) و ابن ماجہ (۴۴۹ وقال البوصیری : ھذا اسناد ضعیف لضعف معمر و ابیہ) ۔