جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جب تم رات کے وقت کتوں کے بھونکنے اور گدھوں کے ہینگنے کی آواز سنو تو ((اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ)) پڑھو ، کیونکہ وہ ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے ، جب (رات کے وقت) لوگوں کی آمد و رفت ختم ہو جائے تو تم (گھروں سے) نکلنا کم کرو ، کیونکہ اللہ عزوجل رات کے وقت اپنی مخلوق میں سے جو چاہتا ہے پھیلا دیتا ہے ، اور دروازے بند رکھو اور ان پر اللہ کا نام لو ، کیونکہ جب دروازہ بند کر دیا جائے اور اس پر اللہ کا نام لیا جائے تو شیطان اسے نہیں کھولتا ، برتن ڈھانپو اور خالی برتن الٹا کر کے رکھو اور مشکیزوں کے منہ بند رکھو ۔‘‘ حسن ، رواہ فی شرح السنہ ۔
حسن ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (۱۱ / ۳۹۲ ح ۳۰۶۰) [و ابوداؤد (۵۱۰۳ مختصرًا و سندہ حسن ، ۵۱۰۴ و سندہ ضعیف) و البخاری (فی الادب المفرد (۱۲۳۳ ۔ ۱۲۳۵) و احمد (۳ / ۳۰۶ ، ۳۵۵) و ابو یعلی (۴ / ۲۱۱ ح ۲۳۲۷) و ابن اسحاق صرح بالسماع عندہ و سندہ حسن] ۔