عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے مجھے زرد رنگ کے دو کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو فرمایا :’’ یہ کفار کے کپڑوں میں سے ہیں ، تم انہیں مت پہنا کرو ۔‘‘
ایک دوسری روایت میں ہے ، میں نے عرض کیا ، میں انہیں دھو ڈالوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ نہیں ، بلکہ انہیں جلا ڈالو ۔‘‘ رواہ مسلم ۔
اور ہم عائشہ ؓ سے مروی حدیث :’’ ایک روز نبی ﷺ باہر تشریف لائے .....‘‘ باب مناقب اھل بیت النبی ﷺ میں ذکر کریں گے ۔