ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ ﷺ نیا کپڑا زیب تن فرماتے تو اس کا نام لیتے مثلاً عمامہ ، یا قمیص یا چادر ، پھر فرماتے :’’ اے اللہ ! تیرے لیے حمد ہے جیسا کہ تو نے مجھے یہ پہنایا ، میں تجھ سے اس کی اچھائی کا اور جس خیر و برکت کے لیے اسے بنایا گیا ہے ، اس کا سوال کرتا ہوں ۔ اور میں اس کے شر سے اور جس کے لیے یہ بنایا گیا ہے ، اس سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔