عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی گزرا اس نے سرخ جوڑا پہنا ہوا تھا ، اس نے نبی ﷺ کو سلام کیا تو آپ نے اس کے سلام کا جواب نہ دیا ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۲۸۰۷ وقال : حسن غریب) و ابوداؤد (۴۰۶۹) * ھذا رواہ اسرائیل عن ابی یحیی القتات وقال احمد :’’ روی عنہ اسرائیل احادیث کثیرۃ مناکیر جدًا ۔ (الجرح و تعدیل ۳ / ۴۳۳ و سندہ صحیح) و القتات ضعفہ الجمھور ۔