علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے مجھے سونے کی انگوٹھی پہننے اور قس کا ریشم پہننے اور زین پوش سے منع فرمایا ۔ ترمذی ، ابوداؤد ، نسائی ، ابن ماجہ ۔
اور ابوداؤد کی روایت میں ہے : علی ؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے سرخ زین پوش سے منع فرمایا ۔ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ ۔
اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (۱۷۳۷ وقال : حسن صحیح) و ابوداؤد (۴۰۵۱ و الروایۃ الثانیۃ : ۴۰۵۰) و النسائی (۸ / ۱۶۵ ۔ ۱۶۶ ح ۵۱۶۸ ۔ ۵۱۷۱ و بعدھا) و ابن ماجہ (۳۶۵۴) [و انظر صحیح مسلم (۲۰۷۸)] ۔