عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ اسماء بنت ابی بکر ؓ باریک کپڑے پہنے ہوئے رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں تو آپ ﷺ نے ان سے رخ موڑ لیا اور فرمایا :’’ اسماء ! جب عورت بالغ ہو جائے تو اس کے جسم کا کوئی حصہ سوائے اس ، اس کے دیکھنا درست نہیں ۔‘‘ آپ ﷺ نے اپنے چہرے اور ہاتھوں کی طرف اشارہ کیا ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۴۱۰۴) * الولید بن مسلم مدلس و عنعن و سعید بن بشیر : ضعیف حدث عن قتادۃ بمناکیر ، وقتادۃ مدلس و عنعن و ابن دریک عن عائشۃ : منقطع ، فالسند ظلمات ، بعضھا فوق بعض و اخطا من حسنہ ۔