ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے صرف اس کپڑے سے منع فرمایا ہے جو خالص ریشمی ہو ، رہا ریشمی کنارہ یا وہ کپڑا جس کا تانا ریشمی ہو تو اس کے پہننے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔
سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۴۰۵۵) * خصیف ضعیف ضعفہ الجمھور و روی احمد (۱ / ۳۱۳ ، اطراف المسند ۳ / ۹۵) باسناد صحیح عن ابن عباس قال :’’ انما نھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عن (الثوب) المصمت حریرًا ‘‘ ۔