بریدہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کو پیتل کی انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا تو اسے فرمایا :’’ مجھے کیا ہے کہ میں تجھ سے بتوں کی بو محسوس کر رہا ہوں ؟‘‘ اس شخص نے اسے پھینک دیا ۔ پھر وہ آیا تو اس نے لوہے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ مجھے کیا ہے کہ میں تجھ پر جہنمیوں کا زیور دیکھ رہا ہوں ؟‘‘ اس نے اسے پھینک دیا ، اور عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں کس دھات سے انگوٹھی بنواؤں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ چاندی سے اور وہ بھی مثقال سے کم ہو ۔‘‘
اور محی السنہ ؒ نے فرمایا : حق مہر کے بارے میں سہل بن سعد ؓ سے صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک آدمی سے فرمایا :’’ تلاش کرو خواہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہو ۔‘‘ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی و فی شرح السنہ ۔
حسن ، رواہ الترمذی (۱۷۸۵ وقال : غریب) و ابوداؤد (۴۲۲۳) و النسائی (۸ / ۱۷۲ ح ۵۱۹۸) و البغوی فی شرح السنۃ (۱۲ / ۵۹ بعد ح ۳۱۳۰) و الحدیث المذکور تقدم (۳۲۰۲) ۔