ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص اپنے دوست کو آگ کا چھلا پہنانا پسند کرتا ہے تو وہ اسے سونے کا چھلا پہنا دے ، جو شخص اپنے دوست کو آگ کا طوق پہنانا پسند کرتا ہے تو وہ اسے سونے کا طوق پہنا دے ، جو شخص اپنے دوست کو آگ کے کنگن پہنانا پسند کرتا ہے تو وہ اسے سونے کے کنگن پہنا دے ، لیکن تم چاندی کو لازم پکڑو اور اس کے زیور بناؤ ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد ۔
اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد (۴۲۳۶) * المراد بالحبیب : الرجل من الاولاد و الاخوۃ و غیرھم و اما النساء فالذھب لھن حلال ، وجاء فی مسند احمد (۴ / ۴۱۴) :’’ و حبیبۃ ‘‘ و سندہ ضعیف معلول ، الراوی : لم یحفظ السند و خبرہ شاذ ۔