امام مالک بیان کرتے ہیں ، میں ناپسند کرتا ہوں کی بچوں کو سونے کی کوئی چیز پہنائی جائے ، کیونکہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ہے ، سو میں اسے مردوں کے لیے پہننا ناپسند کرتا ہوں خواہ وہ بڑے ہوں یا چھوٹے ۔ صحیح ، رواہ مالک فی الموطا ۔
صحیح ، رواہ مالک فی الموطا (۲ / ۹۱۲ بعد ح ۱۷۵۶) 0 و حدیث ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نھی عن التختم بالذھب ، متفق علیہ ، رواہ البخاری (۵۸۵۴) و مسلم (۲۰۸۹) ۔