علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص نے بال برابر جائے جنابت چھوڑ دی اور اسے نہ دھویا تو اسے جہنم میں اس اس طرح کی سزا دی جائے گی ۔‘‘ علی ؓ نے فرمایا : میں نے اسی لیے اپنا سر منڈا لیا ، میں نے اسی لیے اپنا سر منڈا لیا ، میں نے اسی لیے اپنا سر منڈا لیا یہ جملہ آپ نے تین مرتبہ فرمایا ۔ ابوداؤد ، احمد ، دارمی ۔ اسنادہ حسن ۔
البتہ ان دونوں (احمد اور دارمی) نے میں نے اسی لیے اپنا سر منڈا لیا ‘‘ کا تکرار ذکر نہیں کیا ۔
اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد (۲۴۹) و احمد (۱ / ۹۴ ح ۷۲۷ ، ۱ / ۱۰۱ ح ۱۱۲۱) و الدارمی (۱ / ۱۹۲ ح ۷۵۷) [و ابن ماجہ (۵۹۹)] * حماد بن سلمۃ سمع من عطاء بن السائب قبل اختلاطہ عند الجمھور ، و صححہ الحافظ ابن حجر فی التلخیص الحبیر (۱ / ۱۴۲) و ذکر کلامًا ۔