ام ہانی ؓ بیان کرتی ہیں ، ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس مکہ میں تشریف لائے تو آپ کے چار گیسو تھے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد و ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۶ / ۳۴۱ ح ۲۷۴۲۸ مختصرًا) و ابوداؤد (۴۱۹۱) و الترمذی (۱۷۸۱ وقال : غریب) و ابن ماجہ (۳۶۳۱) * فیہ عبداللہ بن ابی نجیح و سفیان مدلسان و عنعنا وقال البخاری :’’ ولا اعرف لمجاھد سماعًا من ام ھانی ‘‘ ۔