جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ تہبند کے بغیر حمام میں نہ جائے اور جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنی اہلیہ کو حمام میں جانے کی اجازت نہ دے اور جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ ایسے دسترخوان پر نہ بیٹھے جہاں شراب کا دَور چلتا ہو ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی و النسائی ۔
سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۲۸۱۰ وقال : حسن غریب) و النسائی (۱ / ۱۹۸ ح ۴۰۱ مختصرًا جدًا و حدیثہ حسن بالشاھد الحسن الذی رواہ الترمذی فی سننہ : ۲۸۰۲) * لیث بن ابی سلیم ضعیف و حدیث النسائی حسن ۔