ثابت ؒ بیان کرتے ہیں ، انس ؓ سے نبی ﷺ کے خضاب کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا : اگر میں چاہتا کہ آپ کے سر کے سفید بال شمار کروں تو میں کر سکتا تھا ، اور انہوں نے بیان کیا ، آپ ﷺ نے خضاب نہیں لگایا ۔ ایک دوسری روایت میں اضافہ نقل کیا : ابوبکر ؓ نے مہندی اور وسمہ کے ساتھ خضاب کیا جبکہ عمر ؓ نے صرف مہندی سے خضاب کیا ۔ متفق علیہ ۔