ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ وہ اپنی داڑھی کو زرد رنگ دیا کرتے تھے حتی کہ زرد رنگ سے ان کے کپڑے بھر جاتے تھے ، ان سے پوچھا گیا ، آپ زرد رنگ کیوں لگاتے ہیں ؟ انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس کے ساتھ رنگتے ہوئے دیکھا ہے اور آپ کو یہ رنگ سب سے زیادہ پسند تھا ۔ آپ ﷺ اپنے تمام کپڑے حتی کہ اپنا عمامہ بھی اسی کے ساتھ رنگا کرتے تھے ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔