یحیی بن سعید سے روایت ہے کہ انہوں نے سعید بن مسیّب کو بیان کرتے ہوئے سنا ، ابراہیم خلیل الرحمن سب سے پہلے شخص ہیں جنہوں نے مہمان نوازی کی ، انہوں نے سب سے پہلے ختنہ کیا ، سب سے پہلے اپنی مونچھیں کتریں ، سب سے پہلے بڑھاپا دیکھا تو عرض کیا ، اے میرے رب ! یہ کیا ہے ؟ رب تبارک و تعالیٰ نے فرمایا : ابراہیم ! وقار ہے ۔ عرض کیا ، اے میرے رب ! میرے وقار میں اضافہ فرما ۔ صحیح ، رواہ مالک ۔
صحیح ، رواہ مالک (۲ / ۹۲۲ ح ۱۷۷۵) * السند صحیح الی سعید بن المسیب رحمہ اللہ و ھذا من قولہ ولم یخبر من حدثہ و لعلہ من الاسرائیلیات : احادیث بنی اسرائیل ، واللہ اعلم ۔