ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ کسی آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا ، ایمان کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : جب تیری نیکی تجھے خوش کر دے اور تیری برائی تجھے غمگین کر دے تو تو ُ مومن ہے ۔‘‘ اس نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! تو گناہ کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جب کوئی چیز تیرے دل میں کھٹکے تو اسے چھوڑ دو ۔‘‘ صحیح ، رواہ احمد (۵/ ۲۵۱ ح ۲۲۵۱۹) و صحیحہ ابن حبان (الموارد : ۱۰۳) و الحاکم (۱/ ۱۴) ۔