ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ روز قیامت ایسے شخص کو سب سے سخت عذاب ہو گا جس نے کسی نبی کو قتل کیا یا کسی نبی نے اسے قتل کیا ، یا کسی نے اپنے والدین میں سے کسی ایک کو قتل کیا ، نیز مصور اور ایسا عالم جس نے اپنے علم سے (عمل کے ذریعے) فائدہ حاصل نہ کیا ۔‘‘ اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۷۸۸۸ ، نسخۃ محققۃ : ۷۵۰۴) * فیہ محمد بن حمید (ضعیف جدًا) : نا ابو زھیر عن الاعمش (مدلس) عن الشعبی عن ابن عباس بہ و روی احمد (۱ / ۴۰۷ ح ۳۸۶۸) بسند حسن عن عبداللہ (بن مسعود رضی اللہ عنہ) ان رسول اللہ صلی علیہ و آلہ وسلم قال :’’ اشد الناس عذابًا یوم القیامۃ رجل قتلہ نبی او قتل نبیًا و امام ضلالۃ و ممثل من الممثلین ‘‘ الخ ۔