ابن شہاب سے روایت ہے کہ ان سے شطرنج کھیلنے کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا : وہ باطل کھیلوں میں سے ہے جبکہ اللہ تعالیٰ باطل کو پسند نہیں کرتا ۔ یہ چاروں احادیث امام بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کی ہیں ۔ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۶۵۱۸ ، نسخۃ محققۃ : ۶۰۹۷ و السنن الکبری ۱۰ / ۲۱۲) * فیہ ابراھیم بن اسحاق لم اعرفہ فالسند ضعیف وروی البیھقی (۱۰ / ۲۱۲) بسند حسن عن الزھری قال فی الشطرنج :’’ ھی من الباطل و لا احبھا ‘‘ ۔