علی ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ بیت الخلا سے باہر تشریف لاتے تو ہمیں قرآن پڑھاتے اور ہمارے ساتھ گوشت تناول فرماتے اور جنابت کے علاوہ کوئی اور چیز آپ ﷺ کو قرآن سے مانع نہیں تھی ۔ ابوداؤد ، نسائی ، جبکہ ابن ماجہ نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے ۔ اسنادہ حسن ۔
اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد (۲۲۹) و النسائی (۱ / ۱۴۴ ح ۲۶۶) و ابن ماجہ (۵۹۴) [و الترمذی : ۱۴۶ و صححہ] * اعل ھذا الحدیث بما لا یقدح و الحق انہ من قبل الحسن ، و صححہ ابن خزیمۃ (۲۰۸) و ابن حبان (۱۹۲ ، ۱۹۳) و ابن الجارود (۹۴) و الحاکم (۴ / ۱۰۷) و وافقہ الذھبی و للحدیث شواھد و قال الحافظ ابن حجر :’’ و الحق انہ من قبیل الحسن یصلح للحجۃ ‘‘ (فتح الباری (۱ / ۴۰۸ ح ۳۰۵) ۔