مہاجر قنفذ ؓ سے روایت ہے کہ وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ آپ پیشاب کر رہے تھے ، پس انہوں نے آپ کو سلام کیا لیکن آپ نے وضو کر لینے تک سلام کا جواب نہ دیا ، پھر آپ ﷺ نے اس سے معذرت کی اور فرمایا :’’ میں نے وضو کے بغیر اللہ کا ذکر کرنا نا پسند کیا ۔‘‘ ابوداؤد ۔ ضعیف ۔
اور امام نسائی ؒ نے ((حتی توضا)) تک روایت کیا ، اور فرمایا : جب آپ ﷺ نے وضو کیا تو اس کے سلام کا جواب دیا ۔
سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۱۷) و النسائی (۱ / ۳۷ ح ۳۸) [و ابن ماجہ (۳۵۰) و صححہ ابن خزیمۃ (۲۰۶) و ابن حبان (الموارد : ۱۸۹) و الحاکم علی شرط الشیخین (۱ / ۱۶۷ ، ۳ / ۴۷۹) و وافقہ الذھبی (!)] * الزھری عنعن و للحدیث شواھد دون قولہ : حتی توضا ۔