براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جب دو مسلمان ملاقات کرتے وقت مصافحہ کرتے ہیں ، تو ان کے الگ ہونے سے پہلے انہیں بخش دیا جاتا ہے ۔‘‘ احمد ، ترمذی ، ابن ماجہ ۔
اور ابوداؤد کی روایت میں ہے ، فرمایا :’’ جب دو مسلمان ملاقات کرتے وقت مصافحہ کرتے ہیں ، اللہ کی حمد بیان کرتے ہیں ، اور اس سے مغفرت طلب کرتے ہیں ، تو انہیں بخش دیا جاتا ہے ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ احمد و الترمذی و ابن ماجہ و ابودداؤد ۔
سندہ ضعیف ، رواہ احمد (۴ / ۲۸۹ ح ۱۸۷۴۶) و الترمذی (۲۷۲۷ وقال : حسن غریب) و ابن ماجہ ۳۷۰۳) و ابوداؤد (۵۲۱۲) * ابو اسحاق مدلس و عنعن و للحدیث شواھد ضعیفۃ ۔ * و روایۃ :’’ و حمدا اللہ و استغفراہ غفرلھما ‘‘ رواھا ابوداؤد (۵۲۱۱) و سندہ ضعیف ، فیہ ابو الحکم زید بن ابی الشعثاء العنزی ، وثقہ ابن حبان وحدہ ۔