عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، زید بن حارثہ ؓ مدینہ تشریف لائے تو اس وقت رسول اللہ ﷺ میرے گھر میں تشریف فرما تھے ۔ وہ آپ کے پاس آئے تو انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا ، رسول اللہ ﷺ (فرطِ محبت سے) اپنا کپڑا گھسیٹتے ہوئے ، قمیص پہنے بغیر ، اس کی طرف چلے ، اللہ کی قسم ! میں نے اس سے پہلے اور نہ اس کے بعد آپ کو قمیص کے بغیر دیکھا ، آپ ﷺ نے اسے گلے لگایا اور اس کا بوسہ لیا ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۲۷۳۲ وقال : حسن غریب) * ابراھیم بن یحیی بن محمد : حسن الحدیث و ابوہ یحیی : ضعیف وکان ضریرًا یتلقن و محمد بن اسحاق بن یسار مدلس و عنعن ۔ ان صح السند الیہ ۔