شعبی ؒ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے جعفر بن ابی طالب ؓ کا استقبال کیا تو انہیں گلے لگایا اور ان کی آنکھوں کے درمیان (پیشانی پر) بوسہ دیا ۔ ابوداؤد ، بیہقی فی شعب الایمان مرسلا ۔ جبکہ مصابیح کے بعض نسخوں میں اور شرح السنہ میں البیاضی کی سند سے متصل ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد و البیھقی فی شعب الایمان ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۵۲۲۰) و البیھقی فی شعب الایمان (۸۹۶۸ ، والسنن الکبری ۷ / ۱۰۱) * السند مرسل و رواہ البیھقی بسند ضعیف عن الشعبی عن عبداللہ بن جعفر بہ مسندًا و للحدیث طرق ضعیفۃ کلھا ۔ 0 و ذکرہ البغوی فی مصابیح السنۃ (۳۶۳۰) و شرح السنۃ (۱۲ / ۲۹۲ بعد ح ۳۳۲۷) بدون سند ولم اجدہ مسندًا ولہ شواھد ضعیفۃ عند ابی القاسم البغوی فی معجم الصحابۃ (۲۷۷) و الطبرانی فی الکبیر (۲ / ۱۰۸ ح ۱۴۷۰) وغیرھما ۔