جعفر بن ابی طالب ؓ سے سرزمین حبشہ سے واپسی کے واقعہ کے بارے میں مروی ہے ، انہوں نے فرمایا : جب ہم مدینہ پہنچے تو رسول اللہ ﷺ نے میرا استقبال کیا اور مجھے گلے لگا لیا ، پھر فرمایا :’’ میں نہیں جانتا کہ مجھے فتح خیبر کی زیادہ خوشی ہے یا جعفر کی آمد کی ۔‘‘ اتفاق سے ان کی آمد فتح خیبر کے روز تھی ۔ ضعیف ، رواہ فی شرح السنہ ۔
ضعیف ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (۱۲ / ۲۹۱ بعد ح ۳۳۲۷) بدون سند ۔ * و رواہ الطبرانی فی الصغیر (۱ / ۱۹ ح ۳۰) و الکبیر (۲ / ۱۰۸ ح ۱۴۷۰ ، ۲۲ / ۱۰۰ ح ۲۴۴) فیہ احمد بن خالد بن عبدالملک بن سرح ، لیس بشی (لسان المیزان ۱ / ۱۶۵) و انس بن سالم الخولانی ، ترجمتہ فی تاریخ دمشق (۲ / ۲۳۲) ولم اجد من و ثقہ ۔